راولپنڈی/ چلاس (آئی این پی) سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران 5 مطلوب دہشت گرد وں کو مار دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران جھڑپ میں 3 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا‘ مارے جانے والے دہشت گرد دہشت گردوں سیاحوں اور شاہراہ قراقرم پر سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے ۔ کارروائی چلاس کے گاؤں گیال میں کی گئی جبکہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا۔
خبرنامہ پاکستان
سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی‘5 مطلوب دہشت گردہلاک 2 اہلکاروں نےجام شہادت نوش کیا
