کراچی ۔ 10 جولائی (اے پی پی) معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے سوئم کراچی کی میمن مسجد میں منعقد کیاگیا ۔ سوئم میں سیاسی ، سماجی شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکراور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مسجد کے داخلی راستے پر واک تھر و گیٹ لگایا گیا تھا۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی کی گئی
خبرنامہ پاکستان
عبدالستارایدھی کے ایصال ثواب کے لئے میمن مسجد میں سوئم کا انعقاد