پشاور ….کپتان پشاور کی ہوم گراؤنڈ پر باؤنسر لیگ کٹرز اور یارکرز کے ساتھ آج سیاسی اننگز کھیلیں گے ۔ ناردرن بائی پاس کے قریب سٹیج سج گیا ۔ کارکنوں کا جوش و خروش رات کو بھی عروج پر رہا ۔ ناردرن بائی پاس کے قریب جلسے کا پنڈال سج گیا ۔ پچ تیار ، کپتان باؤنسر ، لیگ کٹرز اور یارکرز کے ساتھ کپتان بے قرار ، جلسہ گاہ کے راستوں کو پارٹی قائدین کی تصویروں سے سجایا گیا ہے ۔ پنڈال میں 20 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں ۔ مرکزی رہنماؤں کے لئے 40 فٹ چوڑا اور 19 فٹ لمبا سٹیج تیارکیا گیا ہے ۔ تحریک انصاف کی قیادت اسلام آباد اور لاہور کے جلسوں میں خواتین سے بدسلوکی کے واقعات کے بعد اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے ۔ جلسہ گاہ میں خواتین کے جوش و خروش کے پیش نظر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ جلسہ اسلام آباد اور لاہور کی طرح تاریخ رقم کرے گا ۔ کپتان کے کھلاڑی رات گئے انتظامات کو آخری شکل دینے کے لئے پرجوش رہے
خبرنامہ پاکستان
عمران خان آج پشاور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے