خبرنامہ پاکستان

فریال تالپورکے کاغذات نامزدگی روک دیے گئے

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی فریال تالپورکےکاغذات نامزدگی اعتراضات کے بعد روک دیے گئے ۔

درخواست گزاروہاب بھٹواورقادربخش بھٹی نے اعتراض اٹھایا کہ سابقہ ایم پی اے فریال تالپوردبئی کی اقامہ ہولڈراوروہاں تین فلیٹس کی مالک ہیں۔

اس اعتراض کے بعد لاڑکانہ کے حلقے پی ایس دس رتوڈیرو کے ریٹرننگ آفیسرنے فریال تالپورکےکاغذات نامزدگی روک دیے۔

معاملے کی سماعت اٹھارہ کو جون مقررکی گئی ہے۔