خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم اوردیگرسیاسی رہنماؤں کی چارسدہ حملے کی مذمت

اسلام آباد:(اے پی پی)وزیراعظم نوازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار،عمران خان اورسابق صدرآصف علی زرداری کی چارسدہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ہمارے محفوظ مستقبل کیلئے جانوں کا نذرانہ دیا۔ قوم دہشتگرد ی کی لعنت کے خاتمے کیلئے متحد ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے چارسدہ میں ہونیوالے دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہر ے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارہمدری کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ قوم دہشت گردی کی لعنت کوجڑسے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے ہمارے محفوظ مستقبل کی لئے جانوں کا نذرانہ دیا۔ قانون نفاذ کرنے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، سابق صدرایصف علی زرداری نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پرگہرے رنج اوردکھ کا اظہارکیا ہے۔