دوحہ:(اے پی پی)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کراچی سے لاہور موٹر وے بنانے کا اعلان کر دیا ، دوحہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے ساتھ بہت ناانصافیاں کیں ، پاکستانی کمیونٹی کا قطر کی ترقی میں بہت بڑا کردار ہے ، میں نے امیر قطر سے پاکستانی کمیونٹی کی تعریف سنی تو مجھے فخر ہوا ، انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے بارے میں میرے جذبات سچے ہیں اس میں کوئی بناوٹ نہیں ، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانیوں کا نام قطر میں مزید بلند ہونا چاہیئے ، یہاں بہت سے پاکستانی کام کر رہے ہیں ان کی خدمات کا حکومتی سطح پر اعتراف کیا جانا قابل فخر ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ ہم آج بھگت رہے ہیں ، انہوں نے پاکستان کو روشنیوں سے محروم رکھا یہ کہاں کا انصاف تھا ، میں نے انتخابی مہم میں وعدہ کیا تھا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کریں گے اور لوڈشیڈنگ ختم کریں گے اور آج ہم اس طرف سفر کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج سب سے زیادہ زرمبادلہ کے ذخائر ہیں ، گزشتہ تین سال کی نسبت پاکستان میں آج بہت زیادہ ترقی ہو رہی ہے ۔ ورلڈ بینک کے صدر نے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کی ۔ اس کے علاوہ ڈیووس کے بانی نے بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا ، آج ہم ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں سکیورٹی کے حوالے سے صورتحال خوش آئند ہے ، ہم نے ملک میں امن قائم کیا اور دہشتگردوں کی کمر توڑی ہم اس آپریشن کو آخری حد تک لے کر جائیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کے حالات میں بھی بڑی بہتری آئی ہے جس کا اعتراف سب نے کیا ہے ۔ ہم گوادر پورٹ بنا رہے ہیں ، ایئرپورٹ بنا رہے ہیں جو دنیا کا خوبصورت ترین ایئرپورٹ ہوگا ، پی آئی اے بھی ترقی کی منازل طے کرے گی ۔ ہم اپنی ایئرلائنز کو قطر کی ایئرلائنز کے برابر لائیں گے ۔ ہم بہت جلد کراچی کو لاہور سے موٹر وے سے ملائیں گے اور چین کی سرحد سے ایبٹ آباد تک موٹر وے بنائیں گے ، ایک ایکسپریس وے کی تعمیر کی جائے گی جس سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں مدد ملے گی ، انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں جو ترقیاتی کام کئے ان کو جاری نہیں رکھا گیا
خبرنامہ پاکستان
وزیر اعظم نے کراچی سے لاہور موٹر وے بنانے کا اعلان کر دیا
