لاہور …… وزیر اعلیٰ شہباز شریف وزیر اعظم نواز شریف کی تیمار داری کے لئے اپنی فیملی کے ہمراہ لاہور سے لندن روانہ ہوگئے ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور حمزہ شہباز فیملی کے ہمراہ صبح 9 بجے لندن روانہ ہوئے ۔ وہ قطر ایئر لائنز کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے لاہور سے لندن گئے ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ جا رہا ہوں جہاں قوم کے ہر دلعزیز وزیر اعظم زیر علاج ہیں ۔ شہباز شریف نے وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کے لیے قوم سے دُعا کی اپیل کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب تین سے چار روز لندن میں قیام کریں گے ۔ شہباز شریف آپریشن کے دوران اور بعد میں وزیر اعظم نواز شریف کے پاس موجود رہیں گے
خبرنامہ پاکستان
شہباز شریف وزیر اعظم کی تیمار داری کے لئے لندن روانہ