خبرنامہ پاکستان

پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 37ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

لاہور:(آئی این پی) پاکستان کے تیسرے صدر ذوالفقار علی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بمبئی، کیلیفورنیا اور آکسفرڈ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد کراچی میں وکالت کا آغاز کیا اور ایس ایم لاء کالج میں بین الاقوامی قانون پڑھانے لگے۔ 1958 میں ایوب خان نے بھٹو کو اپنی کابینہ میں بطور وزیر شامل کیا۔ 1963 میں وہ پاکستان کے وزیر خارجہ کے منصب پر فائز ہوئے۔