خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی کا مصطفی کمال کےالزامات کی تحقیقات کامطالبہ

اسلام آباد:(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف نے عدالتی کمیشن کے ذریعے مصطفی کمال کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق مصطفی کمال نے قائد متحدہ اور سینیٹر رحمان ملک پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ متحدہ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے بھارتی خفیہ ایجنسی سے روابط کا الزام بھی غیر معمولی نوعیت کا ہے۔ تقریباً تین دہائیوں سے اسی نوعیت کے الزامات سننے کو مل رہے ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ بغیر کسی مصلحت کے حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں۔ ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن کے ذریعے مصطفی کمال کے الزامات کی فوری تحقیقات کی جائیں۔