خبرنامہ پاکستان

کراچی: پولیس کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

کراچی: (آئی این پی) گلشن معمار اسکیم 33 میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کر کے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست شخص کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ مشتبہ شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بلدیہ قائم خانی کالونی میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کر کے منشیات فروش سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 3 کلو چرس اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔