پسنی (آئی این پی)کوسٹ گارڈز نے غیر قانونی طور پر سمندرکے راستے سے ایران جانے والے 103 تارکین وطن کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق جمعرات کو کوسٹ گارڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 103 تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد میں 11 افغان، 5 ایران اور 87 پاکستانی باشندے شامل ہیں،ان افراد کو دو مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے غیر قانونی طور پر بغیر دستاویزات کے سمندرکے راستے سے ایران جا رہے تھے ۔ کوسٹ گارڈ نے گرفتار افراد کو مزید تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں جاری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گرد ساحلی علاقوں سے دوسرے ملک فرار ہو رہے تھے، موجودہ حالات میں کوسٹ گارڈ کی پٹرولنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔(اح)
خبرنامہ پاکستان
کوسٹ گارڈز نے غیر قانونی طور پر ایران جانیوالے 103 تارکین وطن کو گرفتار کرلیا
