ہنگو:لوئر اورکزئی میں کوئلے کی کان میں بیٹھ گئی.45 مزدور ملبے تلے دب گئے. ایک مزدور جاح بحق ہو گیا. 27 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا. کئی مزدور ابھی بھی ملبے میںدبے ہوئے ہیں. پاک فوج کے سو جوان اآپریشن میںمصروف ہیں. ہیوی مشینری کے ذریعے مزدوروںکو نکالنے کے لئے فوج کے جوان کام کر رہے ہیں. آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو ٹیم میںطبی عملہ بھی شامل ہے.
تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈولی میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، جس سے 45 مزدور دب گئے، پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع کے مطابق 29 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ 10 زخمیوں کو کوہاٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں سے 3 کو تشویشناک حالت میں پشاور ریفر کر دیا گیا ہے۔ 19 زخمیوں کو لوئر اورکزئی ایجنسی کے کلایہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کان میں پھنسنے والے مزدوروں کو نکالنے کے لئے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
خبرنامہ پاکستان
ہنگو،کوئلے کی کان بیٹھ گئی، 45 مزدور ملبے تلے دب گئے، ایک جاںبحق
