خبرنامہ پاکستان

آئندہ تین دنوں میں ملک کے بیشترحصوں میں بارش کی پیشنگوئی

اسلام آباد: (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ تین دنوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشنگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ہفتہ سے بارش کے سلسلے کا آغاز ہو گا اور مسلسل تین روز تک اسلام آباد، قلات،سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران بلوچستان کے بھی اکثر مقامات سبی،نصیر آباد اور قلات ڈویژن میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ سب سے ذیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔