خبرنامہ پاکستان

آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے‘ ملیحہ لودھی

آئندہ نسلوں کے تحفظ

آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے‘ ملیحہ لودھی

نیویارک:(ملت آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے غیرملکی قبضے، انسانی حقوق کی پامالی سے نوجوان مایوسی کا شکارہیں، نوجوان نسل کے جائزمقام کے لیے خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں نوجوانوں، امن وسلامتی کے موضوع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مسلح تنازعات کی وجہ سے نوجوان سب سے زیادہ متاثرین میں شامل ہیں، صورت حال بہتربنانے کے لیے مایوسی اور ناامیدی دور کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نوجوانوں کی عالمی برادری نوجوانوں کی مثبت توانائی اور جذبے کی تعمیر کا عزم نو کرے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ نا انصافی نوجوانوں کو پرتشدد انتہاپسندی کی طرف دھکیلتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کےجائزمقام کے لیے خصوصی توجہ دینی چاہیے۔
دہشت گردی سے امن وامان کوسنگین خطرات لاحق ہیں‘ ملیحہ لودھی
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی توجہ کے باوجود دہشت گردی ایک چیلنج ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے امن وا مان کو سنگین خطرات لاحق ہیں، عالمی برادری کی توجہ کے باوجود دہشت گردی ایک چیلنج ہے۔