خبرنامہ پاکستان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اس دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں/آندھی کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ گوجرانوالہ، راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔