خبرنامہ پاکستان

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا راولپنڈی، اسلام آباد،لاہور،کشمیر سمیت دیگر مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ڈی آئی خان، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، قلات، ژوب ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ فیصل آباد، راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، بہاولپور، ہزارہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔