خبرنامہ پاکستان

آرمی چیف سے آزاد کشمیر کے نومنتخب صدر کی ملاقات

راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے آزاد کشمیر کے نومنتخب صدر مسعود خان نے ملاقات کی‘آرمی چیف نے مسعود خان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اورکشمیر کاز کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آزاد کشمیر کے نومنتخب صدر مسعود خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے مسعود خان کو آزاد کشمیر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور مسئلہ کشمیر کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ (ن غ)