خبرنامہ پاکستان

آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کی صوابدید: وزیر دفاع

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کی صوابدید ہے‘ جنرل راحیل کی قیادت میں فوج نے وہ کامیابیاں حاصل کیں جو دنیا کی کسی فوج کو نہیں ملیں۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سینئر موسٹ جنرلز کی فہرست بھجوائیں گے فہرست سے نئے آرمی چیف‘ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا تقرر کیا جائے گا۔ نئے آرمی چیف کا تقرر وزیراعظم کا استحقاق ہے۔ وزیراعظم فیصلہ جنرل راحیل شریف اور دیگر کی مشاورت سے کریں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل راحیل شریف جس طرح ادارے کو مضبوط کرکے جارہے ہیں یہ بہت بڑا کردار ہے۔ (ن غ)