خبرنامہ پاکستان

آرمی چیف کی کامیاب آپریشن پر انٹیلی جنس اداروں اور سیکورٹی فورسزکوشاباش

راولپنڈی (آئی این پی )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی کے کامیاب آپریشن پر انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں کو مبارکباد دی ۔ آرمی چیف نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کو ٹیلیفون کرکے بیٹے کی بحفاظت بازیابی پر مبارکباد دی۔ دوسری جانب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بھی جسٹس سجاد علی شاہ کو فون کرکے اویس شاہ کی بازیابی پر مبارکباد دی ہے۔