خبرنامہ پاکستان

آزاد کشمیر: سیاحتی میلے میں عارفانہ کلام کی ایک شام، شہریوں کی بھرپور دلچسپی

آزاد کشمیر: سیاحتی میلے میں عارفانہ کلام کی ایک شام، شہریوں کی بھرپور دلچسپی

مظفرآباد: (ملت آن لائن) محکمہ سیاحت آزاد کشمیر کے زیراہتمام سیاحتی میلے میں عارفانہ کلام کی ایک شام منائی گئی جس میں ملک بھرسے آئے نامور فنکاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے، تقریب میں لوگوں نے خصوصی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے بھرپور شرکت کی۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام ہونے والے تین روزہ سیاحتی میلے عارفانہ کلام کی سجائی جانے والی محفل نے لوگوں کے دل موہ لیے، خوبصورت کلام سن کر لوگ جھومتے رہے۔

عارفانہ کلام کی اس محفل میں ملک بھر سے آئے ہوئے نامور فنکاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے، سروں کی اس محفل میں ملک کی مختلف علاقائی زبانوں سرائیکی، پنجابی، پوٹھوہاری، سندھی اور بلوچی میں کلام پیش کیے گئے جنہیں شرکا نے خوب سراہا۔