خبرنامہ پاکستان

آصف زرداری نے (ن) لیگ کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے اور چکری میں جلسے کا اعلان کرد یا

لاہور (ملت + آئی این پی) پیپلزپارٹی پار لیمنٹر ین کے صدر آصف علی زرداری نے (ن) لیگ کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان چکری میں جلسے کی تیاریاں شر وع کریں ‘مفاہمت کی سیاست کو اب ختم کرد یا اب ہر میدان میں حکمرانوں سے مقابلہ ہوگا اور انکو شکست دے دوچار کر یں گے ‘(ن) لیگ والوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں مگر ہمیں بھی تو ہم نے میدان میں آگے بھی آنا ہے ‘قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے شعبدہ بازیاں کر نیوالوں کو قوم کے سامنے ہی بے نقاب کر یں گے آنیوالی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی ۔ وہ سوموار کے روز بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی روالپنڈی کے عہدیداروں سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے مر کزی اور صوبائی عہدیدار ن بھی موجود تھے پیپلزپارٹی پار لیمنٹر ین کے چےئر مین آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے4چار سال جمہوریت کی خاطر مصالحت کرکے دیکھ لی لیکن اب آخری سال میں جارحانہ اننگز کھیلیں گے اور (ن) لیگ والوں کی اینٹ کا جواب پتھر سے ہی دیا جائیگا کارکنان ہر میدان میں جنگ لڑ نے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مفاہمت کی سیاست کو مکمل طور پر خیر باد کہہ دیا ہے اور اب مخالفین کے ہر حملے کاجواب سیاسی انداز میں دیا جائے گا جبکہ (ن)لیگ اورپی ٹی آئی کا بھی جارحانہ مقابلہ کیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت بلاول ہی کریں گے ،بلاول بھٹوکی جوانی میرا تجربہ پارٹی میں نئی جان ڈالے گا۔کارکن جلد چکری میں جلسے کی تیاری کریں ان سے اگلی ملاقات چکری میں ہی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے شعبدہ بازیاں کرتے ہیں مگر ان کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا اور آئندہ انتخابات میں حکمرانوں کو بتادیں گے پیپلزپارٹی آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے ۔