خبرنامہ پاکستان

اب تک نواز شریف خود کو کلین ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں: سراج

پشاور: (ملت+اے پی پی) المرکز اسلامی پشاور میں جماعت اسلامی کے دو روزہ شوریٰ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کے ریمارکیس مثبت ہیں، عدلیہ حکومت کو تمام دستاویزات پیش کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔ ان کا کہنتا تھا کہ پاناما لیکس کیس میں پیر کے روز ہمارے وکیل دلائل دیں گے، عدالت نے جو بھی فیصلہ دیا وہ قابل قبول ہو گا۔ سراج الحق نے کہا کہ نیب کے چیئرمین کی تقرری جوڈیشل کمیٹی کے ذریعے کرائی جائے۔ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر سے یہ اختیار لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاناما سکینڈل آنے کے بعد حکمران ٹولے کے دامن پر داغ لگ چکے ہیں، اب تک حکومت نے کرپشن کے خاتمے کے لئے قانون سازی تک نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کرپشن اور ڈرگ مافیا کے بجائے صاف ستھرے لوگوں سے اتحاد کریں گے۔