خبرنامہ پاکستان

میں نے احتساب کے لیے خود کو قوم کے سامنے پیش کر دیا، عمران خان

بنی گالہ(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے احتساب کے لیے خود کو قوم کے سامنے پیش کر دیا جب کہ احتساب کے اسی عمل نےشریف خاندان کے مالیاتی جرائم بے نقاب کیے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے خود کو قوم کے سامنے پیش کر دیا جب کہ اسی عمل نےشریف خاندان کے مالیاتی جرائم بے نقاب کیے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اور ان کے ملازمین کےالزامات پر ان کا شکر گزار ہوں، انہیں الزامات کی بدولت میں نے اپنا 40 سالہ مالیاتی ریکارڈ نکالا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان قوم کےسامنے بے نقاب ہو چکاہے، میں نے احتساب کے لیے خود کو قوم کے سامنے پیش کر دیا جب کہ اسی عمل نےشریف خاندان کے مالیاتی جرائم بے نقاب کیے۔