خبرنامہ پاکستان

احتساب کا مطالبہ کرنا کوئی جرم نہیں: سرور

لاہور (ملت + آئی این پی) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ احتساب کا مطالبہ کرنا کوئی جر م نہیں ملک میں سب کا بلاتفر یق احتساب کر نا ہوگا‘کر پٹ لوگوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو وہ معافی کے حق دار نہیں انکو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا‘ہم ملک میں کسی قسم کی محاذآرائی پر یقین نہیں رکھتے صرف سچ اور حق کی بات کرتے ہیں ‘بھارت کی بلا اشتعال فائر نگ پر اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو سخت نوٹس لینا ہوگا ‘بھارت جو مر ضی کر لیں وہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا پاکستان کشمیر یوں کیساتھ ہے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا ۔ اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف اقتدار کی نہیں ملک کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے او ر ہم کسی ایک شخص یا جماعت کی نہیں ہر اس شخص کے احتساب کی بات کر تے ہیں جو کر پشن سمیت دیگر غیر قانونی کاموں میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر ہم نے پاکستان کو مضبوط بننا ہے تو پھر ملک میں بلا تفر یق سب کا احتساب کر نا ہوگا قوم احتساب کے مطالبے پر متحد ہے اور احتساب ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے کبھی محاذآرائی اور ٹکراؤ کی سیاست کی ہے اور نہ ہی کر یگی ہم ملک میں جمہو ریت سمیت تمام اداروں کی مضبوطی چاہتے ہیں کیونکہ اداروں کی مضبوط ہی اصل میں پاکستان کی مضبوطی ہوگی ۔انہوں نے کہ بھارت کی بلا اشتعال فائر نگ پاکستانیوں کی شہادت پر قوم غم زدہ ہے اور بھارت کی بڑھتی ہوئی بلااشتعال فائرنگ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے عالمی اداروں کا اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔