خبرنامہ پاکستان

اداروں کی نجکاری سے خزانے کا بوجھ کم ہوگا،وزیرتجارت

اسلام آباد:(آئی این پی )خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کا مقصد قومی خزانے کا بوجھ کم کرنا ہے، وفاقی وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ قومی فضائی کمپنی کی نجکاری اسے منافع بخش ادارے میں تبدیل کردے گی۔ وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ حکومت ہر سال خسارے میں چلنے والے اداروں کے نقصانات پورے کرنے کے لیے چھ سو ارب روپے ادا کرتی ہے۔ ایسے اداروں کی فروخت کا مقصد قومی خزانے کا بوجھ کم کرنا ہے۔حکومت ایسے تمام اداروں کی نجکاری کا ارادہ رکھتی ہے جن میں پی آئی اے، پاکستان اسٹیل مل، اسٹیٹ لائف، کوٹ ادو پاور، ماڑی پیٹرولیم لیمیٹڈ، فیصل آباد، اسلام آباد اور لاہور الیکٹرک سپلائی سمیت دس سرکاری ادارے شامل ہیں، اور ان کی نجکاری کا عمل آئندہ ایک سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے حصص کی فروخت حکومت کے معاشی اصلاحاتی پروگرام کا حصہ ہے، قومی فضائی کمپنی کی نجکاری پر عملدرآمد اسے منافع بخش ادارے میں تبدیل کر دے گا۔