خبرنامہ پاکستان

اسد عمر کی دوران سفر اچانک طبیعت خراب

کراچی: (ملت+ پی پی) پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق سینئر رہنما اسد عمر اسلام آباد میں پانامہ کے حوالے سے پارٹی اجلاس کے بعد پرواز پی کے 319 کے ذریعے کراچی آرہے تھے کہ اچانک ان کی طبیت خراب ہو گئی جس کی اطلاع پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو دی۔ اسد عمر جب کراچی ائیرپورٹ پہنچے تو ان کا طبی معائنہ سول اوییشن کے ڈاکٹرز نے کیا۔ جس کے بعد انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔