خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد: تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد:(ملت آن لائن)پاکستان تحریک انصاف پارٹی کا کور کمیٹی اجلاس آج بنی گالہ میں ہوگا۔ سپریم کورٹ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر عمران خان کو اہل جب کہ جہانگیر ترین کو نااہل قرار دے چکی ہے جس کے بعد جہانگیر ترین نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونیکا فیصلہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے زیر صدارت کور کمیٹی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں پارٹی کے مرکزی رہنما شریک ہوں گے جب کہ اجلاس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے پرمشاورت ہوگی ۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی اور دیگر اہم معاملات پر مشاورت کی جائے گی ۔ دوسری جانب عمران خان کور کمیٹی کے اجلاس سے قبل اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت ہوئی۔