خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد کےاتوار بازارمیں آگ لگنےکی ممکنہ وجہ سامنےآگئی

چیف میٹروپولیٹن آفیسرکی تفتیش کےمطابق اسلام آباد کےجی نائین بازارمیں آگ لگنےکی وجہ سامنےآگئی ہے۔سی ڈی اے کے شعبہ ایمرجنسی کی ہدایت کے باوجود انتظامیہ کی غفلت حادثہ کی وجہ بنی۔سی ڈی نے 5 اپریل کو ڈپٹی ڈائریکٹر اتوار بازار کو نوٹس بھیجاتھا۔

اس نوٹس کےتحت آگ بجھانے والے آلات کو ہراسٹال پر انسٹال کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔اس کےعلاوہ زیرزمین ٹنکی،تمام الیکٹرک وائرنگ کور کرنے کی ہدایت کی تھی۔نوٹس میں جنریٹر اور پٹرول کو نہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔فائر الارم سمیت تمام ضروری آلات نصب کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

واضح رہےکہ اسلام آبادکےجی نائین اتواربازارمیں گذشتہ روزآگ لگنےسے250 اسٹالزتباہ ہوگئےتھے۔ آگ پرقابو پانےمیں2 گھنٹے لگےتھے۔