خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد: رات 10 بجے تک دھرنا ختم نہ ہوا تو آپریشن ہوگا، انتظامیہ

اسلام آباد: رات 10 بجے تک دھرنا ختم نہ ہوا تو آپریشن ہوگا، انتظامیہ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) رات 10 بجے تک دھرنا ختم نہ ہوا تو آپریشن ہوگا، انتظامیہ
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فیض آباد انٹرچینج کو کل تک خالی کرانے کے حکم کےبعد ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین کو انٹرچینج خالی کرنے کے لیے آج رات 10 بجے تک کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج صبح دھرنا ختم کرنے سے متعلق گذشتہ روز کے عدالتی حکم نہ ماننے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو کل صبح 10 بجے تک فیض آباد انٹرچینج خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے تھے کہ ضلعی انتظامیہ نے دھرنا ختم کرانے کے لیے اختیارات کا استعمال نہیں کیا، جبکہ انتظامیہ ایف سی اور رینجرز کی مدد بھی لے سکتی ہے۔

انتظامیہ
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فیض آباد انٹرچینج کو کل تک خالی کرانے کے حکم کےبعد ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین کو انٹرچینج خالی کرنے کے لیے آج رات 10 بجے تک کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج صبح دھرنا ختم کرنے سے متعلق گذشتہ روز کے عدالتی حکم نہ ماننے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو کل صبح 10 بجے تک فیض آباد انٹرچینج خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے تھے کہ ضلعی انتظامیہ نے دھرنا ختم کرانے کے لیے اختیارات کا استعمال نہیں کیا