خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد میں جلسے، جلوسوں اور دیگر سرگرمیوں پر 2 ماہ کیلئے پابندی

اسلام آباد میں جلسے، جلوسوں اور دیگر سرگرمیوں پر 2 ماہ کیلئے پابندی

اسلام آباد: (ملت آن لائن) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ جلسے اور دھرنے پر ممکنہ ردعمل کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں جلسے، جلوسوں، مجالس اور دیگر سرگرمیوں پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔

اسلام آباد میں جلسے، جلوسوں، مجالس اور اس طرح کی دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت بھر میں لاؤڈ سپیکر، کیسٹ پلئیر سسٹم اور دیگر ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے تقاریر پر سترہ مارچ تک مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی کیونکہ اس طرح کی سرگرمیوں سے شہریوں کے جان ومال کا تحفظ مشکل ہے۔