خبرنامہ پاکستان

اعظم سواتی کیس::سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی نے رپورٹ مکمل کرلی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) اعظم سواتی کے معاملے پر قائم جے آئی ٹی نے رپورٹ مکمل کر لی جو آج سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے تمام پہلوؤں پر تفتیش مکمل کرکے رپورٹ تیار کی اور سربمہر رپورٹ پر جے آئی ٹی کے تمام ممبران کے دستخط موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کو تفتیش کے لیے مزید وقت درکار نہیں۔