خبرنامہ پاکستان

افغان صورتحال کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا درست نہیں، پاکستان

واشنگٹن(ملت آن لائن)امریکا کے پاکستان سے متعلق ممکنہ اقدامات پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈالنا درست نہیں۔

امریکی اقدامات کی خبروں پر پاکستانی سفارتخانے کے پریس اتاشی عابد سعید کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈالنا ٹھیک نہیں ہے۔

افغانستان کی صورت حال کا سارا الزام پاکستان کو دینا زمینی حقائق کی نفی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کی تیاریاں کر رہا ہے۔

ٹرمپ حکومت ڈرون حملوں میں اضافہ، امداد ختم کرنے اور بطور نان نیٹو اتحادی پاکستان کے کردار کو کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔