خبرنامہ پاکستان

الٹی گنتی شروع، حکمران فوری احتساب کا مطالبہ مان لیں‘ چوہدری محمدسرور

لاہور(ملت + آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کیلئے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے فوری احتساب کا مطالبہ مان لیں‘ حکمرانوں نے غیر ملکی قر ضوں میں آنیوالی نسلوں کو ’’گروی ‘‘رکھ دیا ہے‘قر ضے لینا حکمرانوں کا ’’شوق‘‘بن چکا ہے ‘حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہوجائے تو پانامہ لیکس کی تحقیقات کا مسئلہ ایک دن میں حل ہوسکتا ہے ‘2نومبرکو احتجاج کا حتمی فیصلہ ہوچکا ہے اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ اپنی رہائش گاہ تحر یک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید صمصام بخاری ‘رائے حسن نواز ‘میاں جاوید علی ‘میاں حامدمعراج اور سردا ر کامل عمر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں کر پشن کے خاتمے اوراحتساب کی بات کر رہی ہے یہ کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں بلکہ قومی امنگوں کی تر جمانی ہے اور حکمرانوں کو ہر صورت تحر یک انصاف کے مطالبات کوتسلیم کر نا پڑ یگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کیلئے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ان کیلئے بہتر ہوگا وہ پانامہ لیکس کی تحقیقات سے مزید راہ فرار اختیار کر نے کی بجائے اس مسئلہ کو فوری حل کر دیں ورنہ تحر یک انصاف کے پرامن احتجاج کا سامنا کر نے کیلئے تیار ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ کشکول توڑنے کا نعرہ لگانیوالے حکمرانوں نے اتنے غیر ملکی قر ضے لیے ہیں کہ آنیوالی نسلیں بھی انکو اتارتی رہیں گی اس سے بڑ ا ملک اور قوم کے ساتھ اور ظلم کیا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ذاتی نہیں قومی اور ملکی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ملک میں تبدیلی اورعمران خان کے وزیر اعظم بننے سے ہی ملکی مسائل حل ہوں گے ۔