خبرنامہ پاکستان

الیکشن سے قبل خیبر پختونخوا کے77انتظامی افسران کے تبادلے

الیکشن سے قبل خیبرپختون خوا نگراں میں 177 انتظامی افسران کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

گزشتہ روز نگراں وزیراعلیٰ جسٹس دوست محمد خان کی زیر صدارت اجلاس میں افسران کی فہرست مرتب کرکے الیکشن کمیشن کو ارسال کردی گئی جس کی الیکشن کمیشن نے منظوری دیدی۔

جن افسران کو تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ہے ان میں 20 سیکرٹریز، 38 اسسٹنٹ کمشنر ، 22 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ڈپٹی سیکرٹریز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، 5 آر پی اوز، 29 ایس پیز اور ڈی ایس پیز شامل ہیں۔ خیبرپختونخواہ کے کسی افسر کی خدمات وفاق کو واپس نہیں کی گئیں۔