خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی 22ویں ترمیم کےتحت کرلیں گے: ڈار

اسلام آباد:(آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی اپوزیشن کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد 22ویں ترمیم کے تحت عید کے بعد کرلیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد نئے ممبران کی تاحال تعیناتی نہ ہونے پیدا ہونے والے خلاء کو جلد پورا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ایک خط کے ذریعے الیکشن کمیشن ممبران کے لیے کچھ نام بھیجوائیں ہیں جنہیں مشاورت کے لیے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے پاس بھیجوادیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ جو وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں کئی اہم امور کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے لیے عید کے بعد اجلاس رکھیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امید ہے آئین کی 22 ویں ترمیم کے مطابق 45 دن کے اندر الیکسن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کو ممکن بنالیں گے، اس کے لیے عید کے بعد اہم اجلاس میں پارلیمانی پارٹیوں سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی تمام جماعتوں کی باہمی مشاورت کے بعد ہی کریں گے تا کہ الیکشن کمیش پر ساری جماعتوں کا اعتماد بحال رہے الیکشن کمیشن ممبران کے ریٹائرڈ ہونے سے بلدیاتی الیکشن کے ٓخری مرحلے میں میئر اور ڈپٹی میئر ڈپٹی کے انتخابات سمیت چند صوبائی و قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن کھٹائی میں پڑ گئے ہیں۔