خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن کا ارکان پارلیمنٹ کا ریکارڈ محفوظ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ملت آن لائن)الیکشن کمیشن نے پاناما لیکس اور جے آئی ٹی کی تحقیقات تک اراکین پارلیمنٹ سے متعلق تمام ریکارڈ محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ارکان پارلیمنٹ کا ریکارڈ اجازت کے بغیر کسی کو فراہم نہ کیا جائے، سیکریٹری الیکشن کمیشن نے افسران اور عملے کے لیے حکم نامہ جاری کر دیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ارکان پارلیمنٹ کے ریکارڈ کا محافظ ہے، پاناما لیکس اور جے آئی ٹی کی تحقیقات کے دوران ریکارڈ کی چوری یا پھیلاؤ کے سنگین نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیشگی اجازت کے بغیر ارکان پارلیمنٹ کا ریکارڈ دینے پر مکمل پابندی ہو گی۔