خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن کا طرز عمل انتہائی نا قابل فہم اور قابل مذمت ہے: نعیم الحق

اسلام آباد (ملت + آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کا طرز عمل انتہائی نا قابل فہم اور قابل مذمت ہے،آنجہانی سورن سنگھ کے قاتل کے بطور رکن اسمبلی انتخاب پر اصرار سخت تعجب اور تشویش کا باعث ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں نعیم الحق نے کہاکہ ایسے کسی قانون کو نہیں مانتے جو قاتل کو اسمبلی میں بٹھائے۔تحریک انصاف بلدیو کمار کی جگہ روی کمار کو نامزد کرچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن قانون کے نام پرمعقولیت کی دھجیاں اڑانا بند کرے۔بلدیو کمار کی بطور رکن اسمبلی نامزدگی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کسی طور قبول نہیں کریں گے۔