خبرنامہ پاکستان

امریکاکاپاکستان کوایف 16طیارےدینےکے فیصلےکادفاع

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی سینیٹ کمیٹی نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے طیاروں کی فروخت کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج دہشت گردی کے خلاف سرگرم ہے ۔ امریکی سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ تعلقات میں پاکستان کو ایف سولہ طیارے فراہم کیے جانے کے معاملے پر بحث ہوئی ۔ری پبلکن سینیٹر باب کورکر کا کہنا تھا کہ پاکستان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو سپورٹ اور القاعدہ کو پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے۔ دوسری جانب وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ معاہدے سے متعلق تحفظات سے آگاہ ہیں لیکن یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے۔ پاکستان ہمارا اتحادی ملک ہے اور اس کی فوج دہشت گردی کے خلاف سرگرم عمل ہے ۔