خبرنامہ پاکستان

امریکا اور پاکستان ایک دوسرے کی ثقافت کو جاننے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں،شارق ظفر

اسلام آباد ۔ (اے پی پی) مسلم اقوام کے لئے امریکی محکمہ خارجہ کے نمائندہ خصوصی شارق ظفر نے کہا ہے کہ دور ہ پاکستان سے اْنہیں پاکستان میں برداشت و رواداری ، تعلیم اور معاشی مواقع کی بہتری کے لیے پاکستان کے مذہبی رہنماؤں ، سرکاری حکام اور نوجوان طبقے کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سمجھنے کا شاندارموقع ملا۔امریکا اور پاکستان ایک دوسرے کی ثقافت کو بہتر طورپر جاننے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔شارق ظفر نے17 اور18فروری کو اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران سرکاری حکام اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات ، طلباوطالبات اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور اور مقاصد سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔نمائندہ خصوصی شارق ظفر کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان ایک دوسرے کی ثقافت کو بہتر طورپر جاننے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔شارق ظفرنے بین الاقومی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور نیشنل یونیورسٹی آف سا ئنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کے ساتھ مذہبی رواداری اور انٹر پرینورشپ سے متعلق مباحثہ میں حصہ لیا۔ شارق ظفر فیصل مسجد بھی گئے جہاں وہ بچپن میں بھی جاچکے ہیں۔