خبرنامہ پاکستان

امریکا کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی کوششوں کا اعتراف

واشنگٹن: (اے پی پی)امریکا نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔مستحکم اور محفوظ افغانستان کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ مارک ٹونر نے مزیدکہا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک پاکستان کے ساتھ تعاون امریکا کے مفاد میں ہے۔