خبرنامہ پاکستان

امریکی اور افغان الزام تراشیاں نقصان پہنچا رہی ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان ڈبلیو نکولسن نے جی ایچ کیو میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی اور سرحدی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان میں موجود امریکی فورسز اور ریسولوٹ سپورٹ مشن (آر ایس ایم) کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

……………….
اہم خبر:
سبزی منڈی دھماکہ :‌ پاک فوج کا دستہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا

لاہور(ملت آن لائن)لاہور میں فیروز پور روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کا دستہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا

فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے پاس دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور جائے وقوعہ سے دھواں اٹھتا بھی دیکھا گیا۔

نمائندہ کے مطابق دھماکے میں ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں ابتدائی طور پر 15 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی تصدیق کررہے ہیں اور اس کی نوعیت کا تعین بھی کیا جارہا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں بھی علاقے میں روانہ کردی گئی ہیں۔

دھماکا ارفع کریم ٹاور کے پاس ہوا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ جائے وقوعہ سے دھواں اٹھتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔

نمائندہ کے مطابق دھماکے میں 19 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں شہری اپنی مدد آپ کے تحت قریبی اسپتال منتقل کررہے ہیں۔

پولیس نے شہریوں کو دھماکے کے مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

علاقے میں پولیس اور مقامی انتظامیہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مصروف تھی۔ پنجاب حکومت کے مطابق ارفع کریم ٹاور کے قریب پرانی عمارتوں کو بھی گرایا جارہا تھا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد شہر بھر میں سکیورتی برھا دی گئی۔