خبرنامہ پاکستان

امن و امان: کریڈٹ جنرل راحیل کو جاتا ہے: پرویز الٰہی

دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن آپریشن،کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بحال کرنے کا کریڈٹ جنرل راحیل شریف کو جاتا ہے،چوہدری پرویزالٰہی
اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما رکن قومی اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بطور کمانڈر افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ضرب عضب شروع کیا جبکہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بحال کرنے کا کریڈٹ بھی انہیں کو جاتاہے ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاسے گفتوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کی خدمات کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی ۔انہوں نے اپنے تین سالہ دور میں بطور کمانڈر افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا جس سے ملک میں دہشت گردی کے نیٹ ورک توڑنے میں مدد ملی اور ملک سے دہشت گردی کے واقعات مین کمی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کا کریڈٹ بھی جنرل راحیل شریف کو جاتاہے ۔کراچی آپریشن سے عوام نے سکھ کاسانس لیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتھال بہتر ہونے سے اس کے اثرات پورے ملک پر پڑ ے ہیں۔