خبرنامہ پاکستان

امید ہےکہ الیکشن کمیشن ارکان کےنام جمعرات تک فائنل کرلئےجائیں گے: قریشی

حکومت ذاتی پسند نا پسند سے بالا تر ہو کر الیکشن کمیشن ارکان کا تقرر کرے ،
اسلام آباد(آئی این پی) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن ارکان کے نام جمعرات تک فائنل کر لئے جائیں گے، الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری پر شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت ذاتی پسند نا پسند سے بالا تر ہو کر الیکشن کمیشن ارکان کا تقرر کرے اور ایسے ارکان تقرر کریں جو الیکشن کمیشن کے وقار کو بحال کریں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ جس میں ٹی اوآرز کے معاملے پر اور الیکشن کمیشن ممبران کے تقرر پر بات چیت کی گئی اورکل ہونے والے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے کل اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس پر مشاورت کی گئی اور اسحاق ڈار سے ہونے والی ملاقات میں ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن ارکان کے نام جمعرات تک فائنل کرے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ( آج) منگل کے اجلاس میں پانامہ لیکس پر آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور تحریک انصاف جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے ، اگر کسی نے غیر ضروری جمہوری اقدام اٹھایا تو اس کا ساتھ نہیں دیں گے۔ حکومت ذاتی پسند نا پسند سے بالا تر ہو کر الیکشن کمیشن ارکان کا تقرر کرے اور ایسے ارکان کا تقرر کیا جائے جو الیکشن کمیشن کے وقار کو بحال کریں۔