خبرنامہ پاکستان

انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے افسران ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کا انکشاف

اسلام آباد: (اے پی پی) انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کا عدالت میں بڑا انکشاف۔ ایف آئی اے افسران پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام۔ عدالت کا الزامات پر کسی بھی انکوائری کا حکم دینے سے اجتناب ۔ گرفتار دو ملزمان نے سنئیر سول جج کی عدالت میں انکشاف کیا کہ ایف آئی اے افسران نے اپنے کارندے چھوڑ رکھے ہیں جن کے ذریعے انسانی سمگلنگ کے لیے بھاری رقم لی جاتی ہے۔ ایف آئی اے کو حصہ نہ دیں تو ایجنٹس کو گرفتار کروا دیا جاتا ہے۔ ایک ہی مقدمے میں تیسری بار گرفتار کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے موقف اختیار کیا کہ جب بھی کوئی انسانی سمگلر پکڑا جاتا ہے جھوٹے الزامات لگاتا ہے۔ ملزمان سے 188 پاسپورٹ اور جعلی دستاویزات برآمد ہوئیں۔ عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایف آئی کے حوالے کر دیا۔