خبرنامہ پاکستان

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7 سے 8 روپے کا اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7 سے 8 روپے کا اضافہ

کراچی:(ملت آن لائن) ڈالر کو ایک بار پھر پر لگ گئے، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7 سے 8 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7 سے 8 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر کے انٹربینک ریٹ 110 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر117 روپے 50 پیسے تا 118 روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اس اچانک اضافے کی وجوہ سامنے نہیں آسکی ہیں جب کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث ملک کے مجموعی بیرونی قرضوں کے حجم میں 390 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔
ورلڈ بینک کا روپے کی قدر میں کمی پر اصرار
واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک گزشتہ کئی مہینوں سے پاکستان پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ پاکستانی روپے کی قدر کم کرکے ڈالر کی شرح مبادلہ کو ’’حقیقت پسندانہ‘‘ بنایا جائے اور اسے 115 روپے کے لگ بھگ مقرر کیا جائے۔ اس حوالے سے ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی، پاکستان کی معاشی نمو کےلیے مفید ثابت ہوگی۔