خبرنامہ پاکستان

اورنج لائن ٹرین منصوبہ، مشینری اور آلات کی درآمدت پر ڈیوٹی کی چھوٹ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ مشینری اور آلات کی درآمد پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ کی تجویز وزارت منصوبہ بندی نے پنجاب حکومت کی درخواست پر پیش کی تھی۔ ای سی سی کے فیصلے کے تحت کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں ریل کے ماس ٹرانزٹ منصوبوں کو بھی لاہور کی طرح ٹیکس اور ڈیوٹی میں رعایت کی چھوٹ دی جائے گی۔ ای سی سی کو بتایا گیا کہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے۔ چین میں جوائنٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کے چھٹے اجلاس میں دوسرے صوبائی دارالحکومتوں میں بھی ریل کے ماس ٹرانزٹ منصوبوں کو سی پیک کا حصہ بنایا گیا۔