خبرنامہ پاکستان

عارف نواز نے آئی جی پنجاب کا چارج سنبھال لیا

لاہور(ملت آن لائن)وفاقی حکومت نے کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کو مستقل آئی جی پنجاب تعینات کر دیا جنہوں نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

نئے آئی جی پنجاب عارف نواز کے دفتر پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی اور خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر عارف نواز نے پولیس افسران و اہلکار سے مصافحہ کیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد نے گزشتہ روز عارف نواز کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔

پنجاب حکومت نے قائم مقام آئی جی پنجاب عثمان خٹک کی مستقل تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے تھے جسے لاہور ہائیکورٹ نے معطل کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ ایسا افسر آئی جی لگایا جائے جس کی کم ازکم تین سال ملازمت باقی ہو ۔

عارف نواز اس سے پہلے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب تھے۔ ان کا پولیس گروپ کے 14 ویں کامن سے ہے اور انہوں 6 دسمبر 1986کو بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی تھی جب کہ وہ 2021 میں ریٹائر ہوں گے۔