خبرنامہ پاکستان

آشیانہ اسکیم کرپشن کیس؛ شہباز شریف نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے

ہماری حکومت نےعوام

آشیانہ اسکیم کرپشن کیس؛ شہباز شریف نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے

لاہور:(ملت آن لائن) آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں کرپشن کے الزامات پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نیب کی جانب سے طلب کئے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ پر نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر خاور الیاس کی جانب سے طلبی کا نوٹس بھجوایا گیا تھا۔ نیب کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مستحق ٹھیکیدارچوہدری لطیف کا ٹھیکہ منسوخ کرکے لاہور کاسا کو ٹھیکے سے نوازا جس سے خزانے کو 19 کروڑ 30 لاکھ روپے نقصان پہنچا جب کہ آشیانہ اقبال کا ٹھیکہ ایل ڈی اے کو دینے سے قومی خزانے کو 71 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کنسلٹنسی کی مد میں انجنیئرنگ سروس پنجاب کو 19 کروڑ 20لاکھ کی منظوری دی جبکہ نیسپاک نے کنسلٹنسی کا تخمینہ 3کروڑ 50لاکھ روپے لگایا تھا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا تھا کہ وہ آج نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے لیکن شہباز شریف نا تو خود پیش ہوئے نا ہی ان کا کوئی نمائندہ نیب میں پہنچا۔