خبرنامہ پاکستان

اپر کلاس کورس،پوزیشن ہولڈر وارڈنز میں انعامات تقسیم

اپر کلاس کورس،پوزیشن ہولڈر وارڈنز میں انعامات تقسیم
بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی،حسنین حیدر

فیصل آباد(ملت آن لائن)سٹی ٹریفک پولیس کے ٹریفک وارڈنز نے پانچویں اپر کلاس کورس ٹی ایم سی میں دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کر لیں۔ دوران تربیت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹریفک وارڈن حامد حسین اور طارق فرزند ستائش کے مستحق ہیں اور ان ٹریفک وارڈنز کی حوصلہ افزائی کے لئے محکمانہ تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دئیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر سید حسنین حیدر نے ٹریفک وارڈنز کو انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کورس سمیت فیلڈ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک وارڈنز کی محکمانہ حوصلہ افزائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا، اس لئے تمام اہلکار جانفشانی سے ڈیوٹی انجام دیں۔