خبرنامہ پاکستان

ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (ًٌٹ + آئی این پی) سپریم کورٹ نے ماڈل گرل ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ منگل کو سماعت کرے گا۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق ماڈل ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ ایان علی کی درخواست پر سماعت منگل کو ہو گی۔ ایان علی نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔